چینائی 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا انا ڈی ایم کے (اماں) لیڈر ٹی ٹی وی دیناکرن کو آج دوپہر دہلی پولیس نے یہاں لایا۔ دو روز قبل اُنھیں رشوت دینے کے مبینہ معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے دیناکرن کے دوست ملک ارجن کو بھی بذریعہ طیارہ یہاں لایا۔ دیناکرن کے حامی ایرپورٹ پر موجود تھے۔ پولیس نے چینائی میں دیناکرن اور ملک ارجن کی قیامگاہوں کی تلاشی لینے دہلی کی عدالت سے وارنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔