کوالالمپور ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیاء کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی شریک حیات سے تحقیقات کنندگان نے کئی ارب ڈالر مالیتی اس اسکام کے بارے میں آج 13گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جس (اسکام) کے نتیجہ میں ان کے شوہر کی حکومت معزول ہوگئی تھی۔ پرتعیش طرز زندگی کیلئے مشہور روسماہ منصور آج 10 بجے دن انسداد رشوت ستانی ادارہ کے دفتر پہنچی تھیں اور 9 گھنٹے گذرنے کے باوجود واپس نہیں آسکیں۔ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداران سرکاری فنڈ سے بڑے پیمانے پر لوٹ کھسوٹ میں ان کے تعلق کے بارے میں تحقیقات مکمل کررہی ہیں۔ نجیب رزاق کے سیاسی اتحاد کو ان کے ارکان خاندان اور بااعتماد و رفقاء کی بڑے پیمانے پر رشوت ستانی کے سبب تقریباً چھ دہائیوں سے جاری اقتدار سے مئی میں اقتدار سے محروم ہونا پڑا تھا۔