رشتے کا تنازعہ، فائرنگ میں بشمول 2 خواتین 3ہلاک

فیصل آباد۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ فیصل آباد میں بلوچنی کے علاقہ میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق احمد علی اپنے بیٹے کے رشتے کے سلسلہ میں بلوچنی کے علاقہ چک میں ایک رشتے دار کے آئے ہوئے تھے۔ کسی بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر احمد علی اپنے گھر والوں کے ساتھ واپس جارہے تھے کہ راستے میں ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں احمد علی، ان کی بیوی نوراں اور ایک رشتہ دار خاتون فاطمہ ہلاک اور اکبر نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔