رشتوں کے دوبہ دو پروگرام کی عالمی سطح پر راست نشریات

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے تعاون و اشتراک سے منعقد ہونے والے 84 ویں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار یکم اپریل ، 10 بجے دن تا 4 بجے رائل کنونشن ، بنڈلہ گوڑہ میں رشتوں کے انتخاب کے لیے انتظامیہ نے اس پروگرام کو حیدرآباد ، ملک کے تمام ریاستوں کے اضلاع ، بیرونی ممالک میں مقیم حیدرآبادی فیملیز کے لیے پروگرام سے استفادہ اور راست طور پر ملاحظہ کرنے کا بالخصوص بیرونی ممالک سعودی عرب ، کویت ، دوحہ قطر ، امریکہ ، کینڈا ، جرمنی ، لندن ، آسٹریلیا ، جاپان اور دوسرے ممالک میں پروگرام کے آغاز سے لے کر اختتام تک سیاست کے فیس بک ، اسکیپ ، یو ٹیوب پر راست مشاہدہ سہولت مہیا کی ہے ۔ اس پروگرام کی کامیابی نیک تمناؤں کے لیے بیرونی ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کے لگاتار مبارکبادی کے پیامات موصول ہورہے ہیں ۔۔