رشتوں کیلئے دوبہ دو پروگرام کا آج مولا علی میں انعقاد

کلرس فنکشن ہال فیس II ، اندرا نگر میں جناب زاہد علی خان صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 4 نومبر (دکن نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے میں والدین اور سرپرستوں کی سہولت کیلئے ادارہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے نہایت پابندی کے ساتھ دوبہ دو ملاقات پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں، جس میں شہر اور مضافات سے تعلق رکھنے والے والدین کی بڑی تعداد شرکت باہمی مشاورت کے ذریعہ برسرموقع اپنی من پسند رشتوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ آج 80 واں ملاقات پروگرام اتوار 5 نومبر کو 10 بجے دن تا 4 بجے شام، کلرس فنکشن ہال، فیس II، اندرا نگر، ایچ بی کالونی، مولا علی حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ واضح رہیکہ ایم ڈی ایف کے آرگنائزنگ صدر جناب محمد عبدالقدیر کا آج سڑک حادثہ میں اچانک انتقال ہوگیا۔ یہ 80 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام ان کی یاد اور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے معنون کیا جارہا ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ جناب محمد قادر شریف چیرمین جیمس ایجوکیشنل سوسائٹی، ٹولی چوکی مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب محمد جہانگیر سکریٹری لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن نے بتایا کہ مولا علی کے علاقہ میں اتوار کو ہونے والا یہ دوبہ دو پروگرام پانچواں ہوگا۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدمی خطاب کریں گے۔ دو بہ دو پروگرام میں انجینئرنگ، میڈیسن، پوسٹ گریجویٹس، گریجویٹس، ایم بی اے، ایم سی اے، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، حافظ، عالم و فاضل اور عقدثانی کے سینکڑوں رشتے ملاحظہ کیلئے دستیاب رہیں گے۔ رجسٹریشن کا آغاز 10 بجے دن سے ہوگا۔ والدین سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ دوبہ دو پروگرام میں اپنے ہمراہ 3 عدد فوٹوز اور 3 عدد بائیو ڈاٹاس ضرور ساتھ لائیں۔ مسرس سید تاج الدین صدر اسوسی ایشن، خواجہ میاں نائب صدر، ایس اے واجد نائب صدر، محمد جہانگیر سکریٹری، محمد عثمان جوائنٹ سکریٹری، سید خلیق الزماں آرگنائزنگ سکریٹری، محمد ذاکر کلچرل سکریٹری، سید زین العابدین (خازن) کے علاوہ سید سلیم، عبدالحئی، منور پاشاہ ایگزیکیٹیو ممبرس نے مولا علی، ملکاجگری، لالہ گوڑہ، تارناکہ اور دیگر قریبی علاقوں و سکندرآباد میں رہنے والے والدین سے اپیل کی کہ اس دوبہ دو ملاقات پروگرام میں شرکت کریں۔ ایم ڈی ایف کے عہدیداران میر انورالدین، سید اصغر حسین، محمد برکت علی، سید الیاس پاشاہ، خدیجہ سلطانہ، ڈاکٹر دردانہ، اے اے کے امین، محمد نصراللہ خان، صالح بن عبداللہ باحاذق، محمد شاہد حسین، محمد احمد، احمد صدیقی مکیش، محمد نصراللہ خان، کوثر جہاں، سیدہ محمدی، شبانہ نعیم، لطیف النساء، رئیس النساء، سیدہ تسکین، محمد عبدالصمد خان اور دیگر نے والدین سے خواہش کی کہ زیادہ سے زیادہ اس پروگرام میں شرکت کریں۔