رشتوں پر جناب زاہد علی خاں کے غیر معمولی اقدامات کی ستائش

سکریٹری اقلیتی بہبود تلنگانہ جناب سید عمر جلیل کا دورہ ایم ڈی ایف
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس نے آج شام جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہمراہ ماینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم پہنچ کر فورم کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا ۔ انہوں نے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں وصول کردہ پیامات کے کیٹلاگس پر اظہار پسندیدگی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم معاشرہ کو درپیش اس سنگین مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ادارہ سیاست اور یم ڈی ایف کی کوششیں قابل ستائش اور غیر معمولی ہیں ۔ قبل ازیں انہوںنے جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست سے بھی ملاقات کی ۔ ادارہ سیاست کے تیار کردہ خطاطی کے منفرد اور شاہکار نمونوں کا بھی مشاہدہ کیا ۔۔