رسول کریم ؐنے ارشاد فرمایا کہ ’’ کالے دانوں کو تم اپنے اوپر لازم کرلو ‘اس میں سوائے موت کے تمام امراض کیلئے شفاء ہے ‘‘

آپؐ کے اس ارشادمبارک پر
اگر ہم عمل پیرا ہوں تو بیماریوں سے
چھٹکاراپاسکتے ہیں …..
کلونجی کو اپنی روزمرہ زندگی میں
شامل کرنے کا آسان و کامیاب طریقہ
’’ آٹاگوندھتے وقت چند قطرے ملالیں‘‘

یونانی طریقہ علاج اپنے ماضی کی یادوں کو تازہ کیئے ہوئے مریض کی شفاء اور اُنھیں بیماریوں سے راحت پہنچانے میں اپنی تمام تر کامیابی و کامرانی کے ساتھ منازل کو طئے کررہا ہے ۔ اس طریقہ علاج میں کسی قسم کے مضر اثرات انسانی جسم پر نہیں پڑتے بلکہ راست طورپر یہ بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنے میں مددگار ومعاون ہے ۔ ان ہی میں سے کلونجی کے ذریعہ تیار کی جانے والی دوائیوں کے استعمال کے بعد آج مریض شفاء یاب ہوکر اطمینان و سکون محسوس کررہے ہیںاسلئے کہ آقائے نامدار رسول کریم ؐ نے ارشاد فرمایاکہ ’’ کالے دانوں کو تم اپنے اُوپر لازم کرلو ‘ اس میں سوائے موت کے تمام امراض کے لئے شفاء ہے ‘‘ اس لئے آپ ؐ کی اس بات کو مقدم رکھتے ہوئے ان بیجوں پر تحقیق کی گئی اور بتایا گیا کہ اس طریقہ علاج میں کسی قسم کے مضراثرات انسانی جسم پر نہیں پڑتے بلکہ یہ راست طورپر بیماری کو جڑ سے ختم کرنے میں مددگار و معاون ہے ۔ کلونجی کی جڑی بوٹیوں ‘ درخت کی چھال ‘ پتہ ‘ بوٹا ‘ اور پھل و پھول سے دوایاںتیار کی جاتی ہیں اور کلونجی کے بیج کے ذریعہ تو بہت ساری ادویات منظر عام پر آچکی ہیں ۔ جیساکہ یہ بات عیاں ہے کہ انسان میں حالات کے مطابق صحیح غذاؤں کے نہ ملنے کی وجہ سے قوت مدافعت میں کمی ہونے کے بناء  بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ لاحق ہوتے رہتا ہے                                 … سلسلہ ہیلتھ سپلیمنٹ کے صفحہ 2 پر
سلسلہ ہیلتھ سپلیمنٹ کے صفحہ اول سے … اور اس کے ازالہ کے لئے کلونجی کے بیج قوت مدافعت کے بڑھاوے میںاہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کلونجی پر تحقیق کرتے ہوئے 30سے زائدادویات بازار میں فروختگی کیلئے آچکی ہیں ۔ یونانی دنیا کے معروف حکیم و ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھراپردیش نے بتایاکہ موسم برسات  میں وبائی امراض  بڑی تیزی سے پھیلتے ہیں جس سے بچوں سے لے کر بڑے اور بوڑھے حضرات متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے اور دوسری طرف  انسانی جسم میں قوت مدافعت میں تیزی سے کمی پیدا ہوتی جارہی  ہے اس کا ذمہ دار ناقص غذاؤں کو ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کلونجی دانوں کا استعمال بہت کم کیا جارہا تھا اس کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد یہ پروڈکٹس کریمنگر نے 35 سال قبل اِن کلونجی کے دانوں پر تحقیق کی اوراس کو تیل کی شکل دی ان کرشماتی بیجوں کو زیادہ سے زیادہ انسانی بیماریوں کے مداواکیلئے استعمال میں لایا۔ کلونجی کا یہ تیل جسم کی مدافعت کو بڑھانے میں بہت مفید و کارآمد ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس تیل کو روزانہ استعمال کرنے کا بہترین و کامیاب طریقہ  یہ ہیکہ  آٹا کے گوندھتے وقت اس کے قطرے آٹے میں ڈال دیں اور روٹی کا استعمال کریں تو فائدہ مند ہے ۔ اس طرح کلونجی کا پاؤڈر یا تیل اس سے تیار کردہ ادویات کو استعمال میں لایاجائے تو بیماریوں پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ جوڑوں کا درد گھٹنوں کا درد ‘ ورم اور جسم کے دوسرے دردکیلئے کلونجی کا یہ تیل بڑا فائیدہ مند ہے ۔ کھانسی و زکام کو کم کرنے ‘ بلغم کے آسان اخراج اور دوبارہ بلغم بننے سے روکنے ‘ پرانی کھانسی اور کالی کھانسی اور تمام امراض میں یہ مفید و معاون ہے ۔ کلونجی کا تیل حاملہ خواتین ‘ استعمال نہ کریں۔ کلونجی کے یہ ادویات ایس جے ایجنسیز ( سولڈ ڈسٹری بیوٹرس)  اندرون سیاست کامپلکس ‘ جواہر لعل نہروروڈ ‘عابڈز ‘ حیدرآباد کے علاوہ تمام میڈیکل ہالس اور دواساز کے پاس دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات :9393380346/66621834  سے حاصل کی جاسکتی ہے۔