رحمت کی خواہش نہیں، لعنت کی پرواہ نہیں

مخصوص پوسٹر کا بدست ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 18 اپریل (پریس نوٹ) صدرنشین راحت چیاریٹیبل ٹرسٹ جناب محمد امام تحسین اور دیگر ذمہ داران کی کاوشوں کے ذریعہ ایک پوسٹر جو اصلاح معاشرہ کیلئے تیار کیا گیا۔رسم اجراء جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئی، جس کی سرخی ہے ’’رحمت کی خواہش نہیں، لعنت کی پرواہ نہیں‘‘۔ اس مبارک موقع پر حافظ و قاری محمد منیراحمد امام و خطیب جامع مسجد چشتی چمن جناب امام محمد تحسین راحت ٹرسٹ حسینی علم محمد عبدالقدیر نائب صدر ایم ڈی ایف ،جناب سید مصطفی محمود سماجی کارکن، جناب محمد حامد، جناب سید کرم علی، جناب سید شمشیر علی ،ارشاد احمد امام و خطیب جامع مسجد شہامت جنگ موسیٰ باؤلی حیدرآباد۔ ان سب کارکنان راحت بیت المال اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔