بی چندراماں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں : انیل کمار یادو
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ کے یوتھ کانگریس کے صدر مسٹر انیل کمار یادو نے بلدی ڈیویژن رحمت نگر میں کانگریس امیدوار شریمتی بی چندراماں کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہاکہ ہر دل عزیز قائد بی چندراماں کافی عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں ۔ انہوں نے رحمت نگر بلدی ڈیویژن میں کافی ترقیاتی کام انجام دئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام دوست پارٹی عوام کی بھلائی اور ترقی کے لیے کام کرنیوالی پارٹی ہے اپنا ووٹ کا استعمال صرف اور صرف کانگریس کے حق میں دیں کیوں کہ کانگریس ایک واحد پارٹی ہے جو غریب عوام کا دکھ درد سمجھتی ہے اور عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے گدشتہ 60 برسوں سے خدمت کرتے ہوئے آر ہی ہے ۔ مسٹر انیل کمار یادو نے کہا کہ بی چندراماں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ رحمت نگر بلدی ڈیویژن میں کافی لوگ آج بھی جھونپڑیوں میں زندگی گذر بسر کررہے ہیں ۔ ان کے لیے مکانات کی فراہمی کا ارادہ رکھتے ہوئے چندراماں نے کارپوریٹر چناؤ میں حصہ لیا ہے آپ یاد رکھیں آپ ووٹ صرف اور صرف ہاتھ نشان کو دیں ۔ اس موقع پر مسٹر بھوانی شنکر ، مسٹر بابو خاں ، یوسف علی ، لیاقت علی ، شوکت بھائی کے علاوہ پارٹی قائدین کی کثیر تعداد مہم میں لیا ہے ۔۔