سوپر اسٹار رجنی کانت کی صحت اور چستی کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے وہ اس عمر میں بھی اپنی فلمو ںکیلئے لگاتار شوٹنگ کرتے ہوئے تھکتے ہوئے نظر نہیں آتے ۔ حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں رجنی کانت کی نئی فلم ’’ لنگا ‘‘ کی شوٹنگ کا پچھلے ہفتہ اختتام ہوا جہاں رجنی کانت پر کچھ ایکشن مناظر کو فلمایا گیا جن میں وہ خطرناک اسٹنٹس کرتے نظر آئے اس شیڈول کے اختتام کے بعد لنگا کی شوٹنگ کا اناپورنا اسٹوڈیو میں آغاز کردیا گیا۔