ساوتھ سوپر اسٹار رجنی کانت کی 165 ویں فلم ہے ’’پٹیا‘‘ ان کی سالگرہ کے موقع پر فلم سے متعلق ٹیزرر کو ریلیز کیا گیا اس ٹیزر کے روپ میں رجنی کانت نے پرستاروں کو اپنی سالگرہ پر ایک خوبصورت تحفہ دیا۔ ٹیزرر میں رجنی کانت اپنے پرانے انداز میں نظر آرہے ہیں۔ کئی سارے مناظر ہیں جن میں رجنی کانت کے اسٹائل نے پھر ایک بار جادو جگایا ہے۔ خاص کر اس ٹیزرر میں موسیقار انی ردھ روی چند کی جانب سے دیا گیا۔ بیک گراؤنڈ سنگیت کافی دمدار ہے۔ جو ٹیزر کا ایک اور اہم وجہ ہے پچھلی کچھ فلموں سے رجنی کانت کو ان کے اسٹائل سے ہٹکر بتایا جارہا تھا، لیکن ڈائرکٹر کارتک سباراج نے اس فلم میں انہیں ان کے اپنے روپ میں واپس دکھاکر شائقین کا دل جیت لیاہے۔ اس فلم میں سمرن، ترشا وجئے ستوپتی اور کئی اداکار ہیں۔ سن پکچرز کی جانب سے پروڈیوس یہ فلم 2019 میں سنکراتی کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔