رتیش اور جلینا دیشمکھ گھر دوسرے بچہ کی آمد

ممبئی ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام): بالی ووڈ جوڑے رتیش اور جلینا دیشمکھ کو دوسرا لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ ہاوز فل 3 کے اداکار اور ان کی اہلیہ جنہیں پہلے ہی سے ایک سالہ لڑکا ریان رتیش دیشمکھ ہے اپنے ٹوئٹر پر دوسرے مہمان کی آمد کی اطلاع دی ۔ جلینا نے کہا کہ خدا شکر ہے مجھے خواہش سے زیادہ عطا کیا ہے ۔ رتیش نے اپنے لڑکے ریان کے الفاظ اس طرح بیان کئے ہیں ۔ ہائے دوستو ، میری ماں اور باپ نے مجھے ایک چھوٹا بھائی تحفہ میں دیا ہے ۔ آج سے میرے کھلونے اس کے ہوجائیں گے ۔ بچہ کی پیدائش پر بالی ووڈ کی مختلف شخصیتوں نے اس جوڑے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ جن کی شادی 2012 میں انجام پائی تھی ۔ ساجد خاں جنہوں نے رتیش کے ساتھ ہاوز فل ، ہاوز فل 2 اور ہمشکل میں کام کیا ہے کہا ہے کہ مبارک ہو ۔ اب اس خاندان کی تصویر ( فیملی پلاننگ کا نشان ۔ ہم دو ہمارے دو ) مکمل ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں ستیش کوشک اور آفتاب شیوداسانی نے بھی مبارکباد پیش کی ہے ۔۔