لندن ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رتن ٹاٹا جو ٹاٹا گروپ کے سابق چیرمین ہیں جو برطانیہ میں سب سے بڑے آجرین میں شامل ہے، انھیں کوئین ایلزبتھ نے GBE (نائٹ گرانڈ کراس) سے نوازا ہے، جو سلطنت متحدہ کے اعلیٰ ترین سیول ایوارڈز میں سے ہے۔ محکمہ امور خارجہ اور دولت مشترکہ نے کل اعلان کیا کہ ملکہ نے رتن ٹاٹا کیلئے جی بی ای کو مسرت سے منظوری دی کہ انھوں نے یو کے ؍ انڈیا تعلقات کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔