رب کی مرضی کے مطابق زندگی گذارنا اسلام کا تقاضہ

حیدرآباد 28 مارچ (راست) اسلام ایک مکمل نظام زندگی ہے جو انسانی وجود کی مادری ‘روحانی انفرادی اجتماعی ‘دنیوی و اُخروی تمام پہلوؤں پر محیط ہے اسلام کا تقاضہ ہے کہ انسان اپنے پورے وجود کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے سامنے سربہ سجود ہوجائے اور اپنی مرضی کو اللہ کی مرضی کے تابع بنادے ۔ اے ایمان والو تم اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاؤ۔ دنیا کے تمام مذاہب و ادیان میں دین اسلام ایک منفرد ‘ممتاز اور بے مثال محاسن و خوبیوں والا اعلی و اشرف دین ہے جس نے بروز اول ہی سے اقراء باسم ربک الذی خلق کی صدائے حق دے کر امت اور انسانیت کو زیور علم سے جوڑ دیا اور پہلا سبق رب العالمین کی معرفت و پہچان پر سکھا کر توحید باری تعالیٰ کے علم کو تمام علوم پر فوقیت دینا چاہئے کتنی بھی ترقی کر جائے اگر ذات باری تعالی کے بارے میں اس نے کچھ نہیں سیکھا تو وہ اندھی اور گمراہ ہے جب تک اللہ تعالی کی ذات و صفات اس کی قدرت و عجائبات کے بارے میں علم حاصل نہیں کرتی ہے ان خیالات کااظہارڈاکٹرسید آصف عمری نے مسجد سمیہ کشن باغ میںاجتماع عام سے کیا۔