نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی کا خطاب
نظام آباد: 5؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ربیع کے سیزن میں دھان کی خریدی کیلئے 276 مراکز قائم کئے گئے کہے کر ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی نے بتایا۔ یہ کل پرگتی بھون میں رائس ملرس اور سیول سپلائی کے عہدیداروں کے ساتھ دھان کے خریدی مراکز کے قیام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پرضلع جوائنٹ کلکٹر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ذریعہ 230 ، آئی کے پی کے ذریعہ 44 ، موپما کے ذریعہ 2 ، دھان کی خریدی کے مراکز قائم کئے گئے اور کسانوں کے مطالبہ کے تحت مزید خریدی مراکز قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ربیع کے سیزن میں 48 ہزار ہیکٹر پر دھان کی کاشت کی گئی اور اس کے ذریعہ 2.81 لاکھ میٹرک ٹن فصل آنے کے امکانات ظاہر کیا۔ کسانوں کو امدادی قیمت کی ادائیگی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ A گریڈ کے تحت 1400اور عام قیمت 1360 روپئے فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ضلع کے رائس ملس کی خریدی مرکز سے کتنی مقدار میں دھان خریدنا چاہئے اس کا منصوبہ فراہم کیا جائیگااور اسی کے تحت متعلقہ رائس ملرس دھان خریدی کریںاگر قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے عہدیداراور رائس ملرس کی نشاندہی کی گئی تو ان کیخلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ دھان کی خریدی کے بعد کسانوں کو بلوں کی ادائیگی میں لاپرواہی برتی گئی تو کریمنل کیس درج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ خریدی مراکز پر ضرورت کے مطابق ٹاٹ پتریاں اور کانٹے اور دیگر اشیاء کو فراہم کیا جائیگا۔ اس کیلئے 3.30 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ خریدی مراکز کو لانے والے دھان کی خریدی کیلئے ہر طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیںاور اقل ترین قیمت کی ادائیگی کیلئے بھی ضلع انتظامیہ کو شاں ہے اس موقع پر سیول سپلائیز کے ضلع آفیسر دیواکر، ڈی ایس او کنڈل راو، آئی کے پی ڈی وینکٹیشم، مارکیٹنگ اے ڈی اشوک کمار، آرڈی اوز ناگیش، شیام پرساد لال، رائس ملرس دیانند گپتا، موہن ریڈی و دیگر بھی موجود تھے۔