ربیع ، خریف موسم میں 270 ملین ٹن اناج کی پیداوار

آئی سی اے آر کے ڈائرکٹر مہاپاترا کی پیش قیاسی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (ICAR) نے اس بات کی پیش قیاسی کی ہے کہ آنے والے ربیع اور خریف موسم کے دوران تقریبا 270 ملین ٹن اناج کی پیداوار ہوگی ۔ ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹی مہاپاترا نے یہ بات بتائی ۔ یہاں ICAR علاقائی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چاول کے اقسام کو بہتر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا آئی سی اے آر چاول کے اقسام بنا دھن 8 اور بنا دھن 10 کے اقسام تیار کررہی ہے ۔ گذشتہ سال ان اقسام کا ٹسٹ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بارش کے سبب کپاس کی فصل کو پیش آنے والے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے مانسون کے پیش نظر کپاس کی فصل کو نقصان کا خطرہ بنا ہوا ہے ۔ جب کہ کریڈا کی جانب سے کپاس کم پیداوار کے لیے ہمت افزائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا دالوں کی بہتر پیداوار کے لیے کوششیں جاری ہیں جب کہ اس سلسلہ میں پانچ سو کروڑ روپئے منظور کئے جاچکے ہیں ۔ قبل ازیں سواین دیبناتھ وزیر مملکت برائے آزادانہ چارج ریاست مغربی بنگال نے آئی سی اے آر علاقائی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مغربی بنگال میں دیہی معیشت زراعت پر منحصر ہے ۔ جب کہ شعبہ زراعت طلب اور پیداوار کے فرق کو مٹانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال میں 75 فیصد انڈے ایسے پولٹری فارمس سے نکالے جاتے ہیں جہاں پر ایسے مرغیوں کو رکھا جاتا ہے جو کہ برڈ فلو سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ اس سے قبل ڈاکٹر جے کے جین ڈپٹی ڈائرکٹر جنیرا فشریز نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر راما راؤ ڈائرکٹر آئی سی اے آر این اے اے آر ایم نے سامعین کا خیر مقدم کیا ۔۔