رباط کی عزیزیہ زمرے کے تحت آج قرعہ اندازی

حیدرآباد /3 مئی ( پریس نوٹ ) حج 2019 نظام اسٹیٹ کی عزیزیہ زمرے کے تحت قرعہ اندازی بتاریخ 4 مئی بروز ہفتہ شام 4 بجے بمقام خلوت پیالس حیدرآباد عمل میں آئے گی ۔ رباط کی تین بلڈنگس میں 1223 حجاج اکرام جن میں رائل فیملی کیلئے دس فیصد ریزرویشن یعنی 122 حجاج اکرام اور 5 خادم الحجاج کے رہنے کی گنجائش موجود ہے۔ واضح رہے کہ حج 2019 عزیزیہ زمرے کے تحت ہونے والی قرعہ اندازی میں ریاست تلنگانہ کے 33 اضلاع مہاراشٹرا کے 8 اضلاع اور کرناٹک کے 4 اضلاع شامل ہیں ۔ جملہ 8664 حجاج اکرام کے ناموں کی قرعہ اندازی ہوگی جن میں 1096 حاجیوں کے ناموں کو قطعیت دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ یہ قرعہ اندازی ناظر رباط اور( ایچ ای ایچ ) نظام ٹرسٹ کی جانب سے عمل میں لائی جارہی یہ ۔ حجاج اکرام کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع فراہم کی جائے گی ۔ تفصیلات حج کمیٹی انڈیا کی ویب سایئٹ اور تلنگانہ حج کمیٹی نامپلی حج ہاوز اور حج کمیٹی کی ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔