رباط پر جناب زاہد علی خاں کی نمائندگی قابل ستائش

حیدرآباد 13 اپریل (راست) عازمین حج کیلئے رباط کی سہولت سے استفادہ میں رکاوٹوں پر روزنامہ سیاست اور ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں کی توجہ دہانی اور خبروں کے بعد سنٹرل حج کمیٹی کی سفارش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عازم جناب محمد عمر علی خان (بشیر باغ) نے کہاکہ یہ بالکل صحیح اور وقت کے تقاضے کے مطابق ہے۔ مجموعی طور پر یہ منشائے وقف نہیں ہے۔ ایک مقدس فریضہ کے تحت رباط میں عازمین کی رہائش ضروری اور آسانی کا باعث ہے۔ جناب عمر علی خان نے اس ضمن میں سیاست کے ذریعہ مثبت آواز بلند کرنے جناب زاہد علی خان کی کوششوں کی سراہنا کی اور جو عازمین حج کی سہولت اور رہائش رباط میں ممد و معاون رہی۔

جناب زاہد علی خاں کا تلگودیشم سے استعفیٰ سیکولر ذہن والوں کیلئے رہنمائی
حیدرآباد 13 اپریل (راست) مسٹر شیخ عبدالرحمن باوزیر اور دیگر سماجی کارکنوں نے تلگودیشم اور بی جے پی کے اتحاد کے بعد جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی تلگودیشم پارٹی کی رکنیت اور پولیٹ بیورو کے عہدہ سے استعفیٰ کے اعلان کو دونوں ریاستوں کے لاکھوں سیکولر ذہن رکھنے والوں کیلئے بڑی رہنمائی کی ہے۔ بیان کے آخر میں مسٹر شیخ عبدالرحمن باوزیر نے محمد سلیم ایم ایل سی اور دیگر مسلم قائدین سے جو تلگودیشم پارٹی سے وابستہ ہیں، اپیل کی ہے کہ ملت کی خاطر ضمیر کی بنیاد پر تلگودیشم سے مستعفی ہونے کا فوری اعلان کریں۔