حیدرآباد ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے خصوصی مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ملک میں مداخلت کے معاملے کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارتِ خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کے مختلف حصوں بالخصوص صوبہ بلوچستان اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے معاملے کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔