شمس آباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : آل انڈیا کانگریس صدر راہول گاندھی تلنگانہ ریاست میں دو روزہ دورہ کریں گے ۔ جس کے لیے مسٹر اتم کمار ریڈی پردیش کانگریس صدر ، محمد علی شبیر ایم ایل سی ، محترمہ سبیتا اندرا ریڈی سابق ہوم منسٹر ، کارتیک ریڈی چیوڑلہ پارلیمانی انچارج نے شمس آباد کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کا جائزہ لیا ۔ مسٹر اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ راہول گاندھی 13 اور 14 اگست کو دو روزہ دورہ کریں گے ۔ 13 اگست کو تقریبا ڈھائی بجے فلائیٹ لینڈ ہوگی اور تقریبا پانچ ہزار بائیکس پر کانگریس قائدین ریالی کی شکل میں شمس آباد میں واقع کلاسک کنونشن ہال پہنچیں گے جہاں وہ پارٹی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ محترمہ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی کا دو روزہ دورہ کانگریس پارٹی کے لیے بہت ہی اہم ہوگا اور پارٹی کو ایک نئی طاقت ملے گی ۔ اس موقع پر شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور ، وینو گوڑ پی سی سی ممبر ، ستیش کانگریس منڈل صدر شنکر ریڈی ٹاون صدر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔