راہول گاندھی کی موجودگی میں تلگودیشم کے 60 قائدین کی کانگریس میں شمولیت

حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) تلگودیشم کے 60 قائدین بشمول پرتاپ ریڈی ، مدن موہن راؤ ، پرتھوی راج وغیرہ نے آج دہلی میں صدر کانگریس راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ اسمبلی حلقہ گجویل کے تلگودیشم انچارج پرتاپ ریڈی ضلع نظام آباد کے قائد مدن موہن راؤ وغیرہ کی کانگریس میں شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔
2019 کے عام انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔
(سلسلہ صفحہ7 پر)