حیدرآباد 29 جنوری ( سیاست نیوز ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی آج رات دیر گئے حیدرآباد پہونچے اور وہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی طلبا کی جانب سے دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی خود کشی کے خلاف موم بتیوں کے احتجاج میں شامل ہورہے ہیں۔ یہ احتجاج کل ہفتہ کی شام 6 بجے تک جاری رہے گا جس میں راہول گاندھی بھی شریک رہیں گے ۔ راہول گاندھی حیدرآباد یونیورسٹی کیمپس میں طلبا کے سٹ ان احتجاج میں بھی شریک رہیں گے ۔ روہت ویمولہ کی خود کشی پر کانگریس مسلسل مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور بنڈارو دتاتریہ کو کابینہ سے برطرف کیا جائے ۔