راہول گاندھی کی تائید میں کانگریس کارکنوں کے مظاہرے

صدارت سے مستعفی نہ ہونے کی درخواست ، شیلا ڈکشٹ اور باکسر وجیندر سنگھ کی رہائش گاہ پر آمد

نئی دہلی۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے نئی دہلی میں آج ایک پارٹی کے صدر راہول گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوکر ان سے استعفے کی پیشکش واپس لینے کی درخواست کی۔ اس دوران دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر شیلا ڈکشٹ نے بھی راہول گاندھی نے تغلق روڈ پر واقع رہائش پہنچ کر ملاقات کی، تاہم اس سوال پر وہ بدستور خاموش رہیں کہ آیا نہرو۔ گاندھی خاندان کے سیاسی وارث سے انہیں ملاقات کا موقع ملا ہے؟ ذرائع کے مطابق شیلا ڈکشٹ آج راہول گاندھی ملاقات نہیں کرسکیں۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر کے ایک قریبی مددگار نے کہا کہ راہول گاندھی کیلئے وہ ایک مکتوب چھوڑ آئی ہیں جس سے ان (گاندھی) سے استعفیٰ کی پیشکشی سے دستبرداری اختیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔شیلاڈکشٹ کے قریبی مددگار نے کہا کہ ’’گاندھی اپنی پارٹی کے کسی بھی لیڈر سے ملاقات نہیں کررہے ہیں چنانچہ ڈکشٹ بھی راہول گاندھی کے قریبی مددگار کے راج کے پاس چھوڑ آئی ہیں جس میں درخواست کی گئی ہے کہ پارٹی کے وسیع تر مفاد کی خاطر وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔ باکسر وجیندر سنگھ نے کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرتے ہوئے تیسرے مقام پر رہے ہیں، کہا کہ ورکرس اپنی پارٹی کی صدارت سے راہول گاندھی کی سبکدوشی ہوگئی چند نہیں کریں گے کیونکہ وہ (گاندھی) ایک قابل اور محنتی لیڈر وجیندر سنگھ نے کہا کہ وہ مستعفی نہیں ہوئے ہیں۔ ہم ان سے بات چیت کرنے کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے اگرچہ استعفے کی پیشکش کی ہے لیکن عوام نہیں چاہتے کہ وہ اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوجائیں۔ راہول گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر کانگریسی کارکنوں نے آج بھی ان کی تائید میں پلے کارڈس لہراتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے راہول جی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ راہول بھی آپ استعفی نہ دیں جیسے نعرے لگا رہے تھے۔