ممبئی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس قائد ملک ارجن کھرگے نے آج کہا کہ صدر کانگریس راہول گاندھی یا پارٹی کے کسی بھی رکن کی آر ایس ایس کی تقریب میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم دعوت نامہ ہنوز وصول نہیں ہوا ہے۔ تمام کا خیال ہیکہ آر ایس ایس آئندہ انتخابات کے پیش نظر یہ تقریب منعقد کررہی ہے۔ وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے جو آئندہ عام انتخابات اور ریاستی اسمبلی انتخابات کے موضوع پر تھا۔