راہول گاندھی کا 8 اپریل کو تلنگانہ کا ایک اور دورہ

حیدرآباد ۔ یکم اپریل ( این ایس ایس ) کانگریس لیڈر و امیدوار حلقہ لوک سبھا بھونگیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج کہا کہ کانگریس صدر راہول گاندھی 8 اپریل کو ایک بار پھر تلنگانہ کا دورہ کرینگے اور وہ سکندرآباد ‘ عادل آباد ‘ منچریال اورپیدا پلی میں جلسوں سے خطاب کرینگے ۔ کانگریس صدر سے ملاقات کے بعد کومٹ ریڈی نے کہا کہ انہوں نے راہول گاندھی سے بھونگیر میں ایک روڈ شو کی بھی درخواست کی ہے ۔