راہول گاندھی کا 3 اور 5 ڈسمبر کو انتخابی دورہ تلنگانہ

حیدرآباد 30 نومبر ( این ایس ایس ) کانگریس صدر راہول گاندھی 3 اور 5 ڈسمبر کو پھر تلنگانہ کا انتخابی دورہ کرینگے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس نے بتایا کہ اپنے دوسرے دورہ میں راہول گاندھی امکان ہے کہ گدوال ‘ کریمنگر ‘ میدک اور نلگنڈہ اضلاع میں جلسوں سے خطاب کرینگے ۔ 5 ڈسمبر کو رائے دہی کے آحری دن امکان ہے کہ راہول گاندھی شام میں انتخابی مہم کے اختتام تک مختلف مقامات پر روڈ شو میں حصہ لے سکتے ہیں۔