حیدرآباد۔26 جنوری (پی ٹی آئی) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم (این آر ای جی ایس) کے 10 سال کی تکمیل کے موقع پر منگل کو آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کا دورہ کریں گے اور راہول اس موقع پر موضع بنڈلہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں 2006ء کے دوران یو پی اے حکومت نے اس اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این رگھوویرا ریڈی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ موجودہ این ڈی اے حکومت اس اسکیم پر موثر عمل آوری نہیں کررہی ہے۔ یہ اسکیم ’’مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم‘‘ سے بھی معروف ہے۔