لندن ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی کے پہلے سرکاری دورہ برطانیہ پر ان کا ہندوستانی برادری کے علاوہ طلباء نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ انڈین اوورسیز کانگریس برطانیہ کے بموجب صدر کانگریس کل برلن سے دو روزہ دور ہ پر یہاں پہونچے ۔ وہ کئی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ دارالعوام کے ارکان پارلیمنٹ سے اور ہندوستانی بر ادری کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ان کے ہمراہ ایک 10 رکنی وفد بھی ہے جس میں سینئر کانگریس قائدین بشمول ششی تھرور اور ملن دیورا شامل ہیں ۔ راہول گاندھی عوام کی سماعت بھی کریں گے ۔ بی جے پی کے مقامی ہمدرد راہول گاندھی کے دور ہ کے موقعہ پر احتجاج کا بھی منصوبہ بنارہے ہیں ۔