راہول گاندھی کا دورہ تلنگانہ کو قطعیت، مسلم دانشوروں سے بھی ملاقات

پیراڈائیز ہوٹل میں لنچ، مدینہ ہوٹل میں ڈنر، قلی قطب شاہ اسٹیڈیم کے جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد ۔4 اگست (سیاست نیوز) صدر کانگریس راہول گاندھی کے دو روزہ 13 اور 14 اگست کے دورہ تلنگانہ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ پیراڈائیز ہوٹل سکندرآباد میں لنچ اور پرانے شہر کے مدینہ ہوٹل میں ڈنر کریں گے۔ نامپلی اور قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کے علاوہ دوسرے پروگرامس میں حصہ لیتے ہوئے مسلم دانشوروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 13 اگست کو دوپہر 2 بجے راہول گاندھی شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔ 5 ہزار موٹر سائیکل کے ذریعہ ریالی منظم کی جائے گی۔ 2:30 تا 4 بجے تک کلاسک کنونشن سنٹر میں سابق وزیرداخلہ سبیتا اندرا ریڈی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں 10 ہزار سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین حصہ لیں گی۔ شام 5 تا 6:30 بجے سابق رکن اسمبلی بھکشاپتی یادو کی جانب سے شیرلنگم پلی میں منعقد کئے جانے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ کانگریس کے قائد فیروزخان کی جانب سے نامپلی میں منعقد کئے جانے والے جلسہ عام میں 8 تا 9:30 بجے تک شرکت کریں گے۔ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کی جانب سے اہتمام کردہ مسلم دانشوروں کے اجلاس میں 10 تا 11 بجے تک شرکت کریں گے۔ ہریتاپلازا میں شب بسری کریں گے۔ دوسرے دن 14 اگست کو صبح 9:30 پیداماں مندر کے درشن کریں گے۔ 10 تا 11 بجے تک اسمبلی حلقہ جات خیریت آباد اور جوبلی ہلز کے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے جس کا انتظام سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو، سابق رکن اسمبلی وشنو وردھن ریڈی کریں گے۔ ترجمان اعلیٰ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر شرون اور سابق رکن اسمبلی مہیشور ریڈی کی جانب سے اہتمام کردہ بزنسمین کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ 12 تا 12:بجے کے درمیان پریس کلب میں مختلف اخبارات و ٹیلی یویژن چیانلس کے ایڈیٹرس سے تبادلہ خیال کریں گے۔ جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی لکشمن گوڑ کی جانب سے ہوٹل پیراڈائیز سکندرآباد میں ترتیب دیئے جانے والے لنچ میں شرکت کریں گے۔ 2 تا 3 بجے تک عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کریں گے۔ سابق میئر بنڈاکارتیکا ریڈی کی جانب سے سکندرآباد میں منعقد کئے جانے والے جلسہ میں 3:30 تا 4:30 بجے تک شرکت کریں گے۔ سابق ریاستی وزیر ایم ششی دھر ریڈی کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں 5 تا 6 بجے تک شرکت کریں گے۔ سابق وزیر مکیش گوڑ کی جانب سے گوشہ محل میں اہتمام کردہ اجلاس میں 6:30 تا 7:30 بجے تک حصہ لیں گے۔ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کی جانب سے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام میں 8 تا 9 بجے تک شرکت کریں گے۔ 9 تا 9:30 بجے تک سابق کارپوریٹر محمد غوث کی جانب سے پرانے شہر کے مدینہ ہوٹل میں ترتیب دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ 10:30 بجے شب دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔