حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : سید فصیح حسینی کنوینر اقلیت سیل نے اپنے پریس نوٹ میں راہول گاندھی کی سیاسی واپسی سے کانگریس میں نئی جان اور نئی امید کی کرن جاگ اٹھی ۔ تلنگانہ ریاست میں پہلی بار دورہ راہول گاندھی کا بھروسہ یاترا اور کسانوں کی خود کشی پر اظہار ہمدردی اور مکمل تعاون کے ذریعہ انقلاب لانے کی کوشش ، جناب فصیح چشتی نے بتایا کہ راہول گاندھی کی قیادت میں اب کانگریس کے اندر ایک نیا جوش و ولولہ پایا جانے لگا ۔ اقلیت سیل اور اقلیت قائدین بھی اپنی آپس کا اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کا ثبوت دیں کہ راہول گاندھی پر مکمل یقین اور نئے چیلنج کو قبول کیا جاسکتا ہے ۔۔