احمد آباد 25 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی امکان ہے کہ ماہ اگسٹ میں گجرات کا دورہ کرینگے ۔ گجرات پردیش کانگریس کے صدر بھرت سنہہ سولنکی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ہم پارٹی قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ راہول گاندھی اگسٹ میں گجرات کا دورہ کریں۔ کانگریس کے نائب صدر تعطیلات سے واپسی کے بعد ملک کے مختلف حصوں کے دورہ پر ہیں اور وہ کسانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ گجرات میں ماہ ستمبر میں بڑے پیمانے پر مجالس مقامی کے انتخابات ہونے والے ہیں جن میں پانچ میونسپل کارپوریشنس کے انتخابات بھی شامل ہیں۔