راہول گاندھی پر ہندوستان کے وقار کو مجروح کرنے بی جے پی کا الزام

نئی دہلی 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج صدر کانگریس راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جرمنی میں ایک خطاب کے دوران انھوں نے ہندوستان کے وقار کو مجروح کیا۔ بی جے پی کے مطابق راہول گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران دہشت گردی کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی ترجمان سمبیت پاترا نے کانگریس سربراہ سے متعدد معاملات پر وضاحت طلب کی اور کہاکہ راہول گاندھی سے ہندوستان کی ثقافت کو خواتین پر کئے جانے والے حملوں کا ذمہ دار قرار دیا۔