راہول گاندھی نے اروناچل پردیش کے زخمیوں کی عیادت کی

گوہاٹی۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس صدر راہول گاندھی یہاں مقامی اسپتال میں داخل اروناچل پردیش تشدد میں زخمی دو لوگوں سے ملے ۔ گاندھی ایک دن کے گوہاٹی دورے پر ہیں۔وہ یہاں پہنچنے کے بعد سیدھے اپولو اسپتال گئے جہاں داخل دونوں زخمیوں سے ملے ۔کانگریس صدر کے ساتھ پارٹی کے ریاستی اکائی انچارج ہریش راوت اور ریاست کے پارٹی سربراہ رپن بورا کے علاوہ دیگر لیڈر تھے ۔اروناچل پردیش کے دارالحکومت ایٹا نگر میں گزشتہ ہفتے وسیع سطح پر ہوئے تشدد میں زخمی ہوئے دو لوگوں سے ملے اور ان کا احوال دریافت کیا۔مسٹر گاندھی نے بعد میں ایک ریلی سے خطاب کیا جس میں تشدد کے لئے اروناچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہے ۔کانگریس سربراہ نارتھ ایسٹ کانگریس کو آرڈینیشن کمیٹی کی بھی میٹنگ کریں گے اور پارٹی کے شمال مشرق ضلع کمیٹیوں اور بوتھ کمیٹیوں کے صدور کی الگ سے میٹنگ کریں گے ۔دریں اثناء کانگریس صدر راہول گاندھی نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرنے کیلئے ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کو سلام کیا ہے ۔گاندھی نے ہندوستانی فضائیہ کی گئی کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا‘‘میں ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کو سلام کرتا ہوں’’۔میڈیا شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کر کے کہا‘‘ایئر فورس کے جانباز فوجیوں کو سلام‘‘۔