نئی دہلی ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو آج ان کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے صحت و تندرستی کے ساتھ درازی عمر کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم مودی نے آج صبح ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو سالگرہ مبارک ۔ صحت و تندرستی کے ساتھ ان کی درازی عمر کیلئے میری نیک تمنائیں ‘‘ ۔ وزیراعظم کے پیغام کے جواب میں راہول نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’میرے لئے آپ کی نیک تمناؤں کیلئے آپ کا شکریہ نریندر مودی جی ‘‘ ڈی ایم کے صدر ایم کرونا ندھی نے بھی راہول گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی صحت و درازی عمر کے ساتھ مقاصد میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔