راہول کی طرف سے خواجہ اجمیرکی درگاہ میں چادر پیش

اجمیر، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قومی صدر راہول گاندھی کی جانب سے آج اجمیر میں صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 807 ویں سالانہ عرس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چادر پیش کی گئی۔ راہول گاندھی کی جانب سے کانگریس اقلیتی مورچہ کے صدر ندیم جاوید نئی دہلی سے چادر لے کر آئے تھے اور جاوید اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ، پردیش کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، راجستھان میں پارٹی انچارج اویناش پانڈے اور وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے راہول گاندھی کی چادر کو جنتی دروازے سے آستانہ شریف لے جایا جہاں گاندھی خاندانکے خادم سید عبدالغنی گردیزی نے مقدس مزار پر چادر پیش کروائی۔