حیدرآباد 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے کانگریس صدر راہول گاندھی کو عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلہ سے روکنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے ۔ راہول 14 اگسٹ کو کیمپس کا دورہ کرنے والے ہیں۔ تلنگانہ کانگریس قائدین راہول کے یونیورسٹی آرٹس کالج گراونڈ پر طلبا کے ساتھ جلسہ کی تیاری کر رہے ہیں۔ حکومت نے اس کو روکنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ہدایات کے بعد محکمہ اعلی تعلیم نے مبینہ طور پر یونیورسٹی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کیمپس میں کسی سیاسی پروگرام کی اجازت نہ دیں کیونکہ اس سے پرتشددد واقعات کا اندیشہ ہے ۔ یونیورسٹی امکان ہے کہ اندرون ایک ہفتہ تمام سیاسی اجلاس پر امتناع عائد کرنے کے احکام جاری کریگی ۔