ناگرکوائل۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے مناسب قرار دیتے ہوئے صدر ڈی ایم کے پارٹی ایم کے اسٹالن نے آج پھر ایک بار کہا کہ کانگریس سربراہ چند ہفتوں کے اندرون اعلی عہدہ سنبھالیں گے۔ یہاں یو پی اے کی زبردست انتخابی ریالی میں اسٹالن نے اعلان کیا کہ آنے والا لوک سبھا الیکشن وزیراعظم نریندر مودی کو بے دخل کرنے کی جنگ ہے اور دعوی کیا کہ یو پی اے تمام 40 نشستیں جیت کر ٹاملناڈو میں اپنی 2004 کی کامیابی کا اعادہ کرے گا۔