دیدیا پاڑہ (نرمدا) ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی آج یہاں سے قریب موضع دیو موگارا کی پندوری ماتا مندر گئے۔ یہ دیوی مقامی قبائیلیوں کے لئے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ آج دوپہر وڈوڈرا ایرپورٹ پہونچنے کے بعد راہول سیدھے ضلع نرمدا کے اِس گاؤں کی مندر پہونچے۔ گجرات کانگریس ترجمان نشیت ویاس نے یہ جانکاری دی۔ یہ مندر دیدیا پاڑہ گاؤں سے تقریباً 25 کیلو میٹر کی دوری پر ہے۔ راہول نے مندر میں پوجا کے بعد دیدیا پاڑہ میں ریالی سے خطاب کیا۔ گجرات میں حالیہ عرصہ میں راہول کی یہ دوسری ریالی ہے۔ قبل ازیں شمالی گجرات کے مہسانہ میں اُنھوں نے گزشتہ ڈسمبر میں خطاب کیا تھا۔