حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) ریاست حکومت تلنگانہ نے تین آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ مسٹر راہول بوجا کلکٹر میدک کا تبادلہ کرکے انہیں ضلع کلکٹر حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔وہ سال 2000 آئی اے ایس بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ سابق میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، اسپورٹس اتھاریٹی آف آندھرا پردیش اور دیگر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ جبکہ یہاں کے کلکٹر شریمتی کے نرملا کا تبادلہ کردیا گیا ۔ اسی طرح رونالڈ روس کو ضلع کلکٹر میدک مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈاکٹر شریمتی یوگیتا رعنا ڈائرکٹر کوآپریشن اینڈ رجسٹرار آف کوآپریٹویو سوسائٹیز کا تبادلہ کرکے انہیں ضلع کلکٹر نظام آباد مقرر کیا گیا ہے ۔