راہول بوجا اسپیشل کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر

بسنت کمار جوائنٹ سکریٹری گورنر ، چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے دو علحدہ احکامات جاری کئے۔ مسٹر راہول بوجا ( آئی اے ایس) نائب صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر اسپورٹس اتھارٹی آف آندھرا پردیش کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسپیشل کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ وہ منیجنگ ڈائرکٹر اسپورٹس اتھارٹی کے عہدہ کی زائد ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ مسٹر سی ایچ سریدھر نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر راجیو سواگروہا کارپوریشن لمیٹیڈ کی خدمات محکمہ ہاؤزنگ سے واپس لی گئیں اور انہیں جوائنٹ کلکٹر و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چتور مقرر کیا گیا بجائے مسٹر پی بسنت کمار۔ مسٹر پی بسنت کمار کو تبادلہ پر جوائنٹ سکریٹری گورنر راج بھون حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ مسٹر ایم سریندر ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز کی خدمات محکمہ انڈسٹریز و کامرس کے حوالے کی گئیں تاکہ انہیں ایکزیکیٹو ڈائرکٹر آندھرا پردیش انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن مقرر