نئی دہلی : کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی طرف سے رافیل معاملہ میں اٹھائے جانے پر مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے زبر راہل پر طنز کیا ۔راہل گاندھی کے وزیر اعظم مودی پر قابل اعتراض بیان جاری کرنے پر مسٹر روی شنکر نے کہا کہ کانگریس کے دورہ اقتدار میں بھی کئی بد عنوانیاں منظر عام پر آئیں ۔مسٹر شنکر نے کہا کہ راہل جہاز کے بارے میں جان کر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر نے کہا کہ راہل گاندھی نے ایک سچے ایماندار ہندوستانی کو چور کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے لے کر اب تک کسی سیاسی جماعت سے وابستہ شخص نے کسی وزیر اعظم کو اس طرح کا جملہ نہیں کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں راہل کے اس کے سوا کوئی امید بھی نہیں ہے ۔ان میں کوئی صلاحیت او رخوبی نہیں ہے ۔ وہ سیاست میں صرف اپنے خاندان کی وجہ سے ہے ۔ مسٹر پرساد نے مزید کہا کہ راہل گاندھی اپنی ماں کے ساتھ خود بدعنوانیوں، اراضی معاملہ شیئر مارکیٹ کی لوٹ میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پورا گاندھی خاندان بوفورس معاملہ میں رشوت لی اور راہل خاموش رہے ۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں ہی کوئلہ گھوٹالہ ، 2جی اسکام ، آدرش گھوٹالہ وغیرہ ہوااور یہاں تک کہ ان کے وزراء اعلی کو استعفیٰ تک دینا پڑا ۔ مسٹر پرساد نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے بدعنوانیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے جس سے راہل گاندھی کو پریشانی ہورہی ہے ۔