راہل گاندھی کا مودی پر ایچ اے ایل کے 30 ہزار کروڑ چرانے کا الزام

نئی دہلی۔26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر پبلک سیکٹر کی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے 30 ہزار کروڑ روپے چراکر ایک نااہل کمپنی کو طیارہ بنانے کا کام سونپنے کا الزام لگایا ہے ۔مسٹر گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے لئے بھی وزیر اعظم پر حملہ کیا اور کہا کہ اس وقت ملک میں گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے زیادہ نوجوان بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔کانگریس صدرنے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا”وزیر اعظم نے ہندوستان کی ترقی کے تمام پروگراموں کو ختم کر دیا ہے ۔ایچ اے ایل کے 30 ہزار کروڑ روپے چراکر ایک ایسے آدمی کو دے دیا ہے ، جس کے پاس ہوائی جہاز بنانے کی مہارت نہیں ہے ۔ اس وقت ملک میں کروڑوں باصلاحیت نوجوان گذشتہ 20 برسوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری کا سامنا کر رہ ہیں”۔