راہبہ کے ساتھ دست درازی کیس کا اصل ملزم گرفتار

کولکتہ ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : رانا گھاٹ کانونٹ اسکول میں ایک معمر راہبہ کے ساتھ دست درازی کے واقعہ کے اصل ملزم 28 سالہ بنگلہ دیشی نوجوان کو سیالدہ ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا ۔ سینئیر سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی مسٹر چترانجن ناگ نے بتایا کہ نذرول عرف نذو کو سیالدہ ریلوے اسٹیشن پر اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ کل شام لوکل ٹرین سے نیچے اترا ۔ انہوں نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر سی آئی ڈی کی خصوصی ٹیم سیالدہ ریلوے اسٹیشن پر جال بچھا کر اسے پکڑ لیا ۔ جب وہ بنگاؤں لوکل ٹرین سے نیچے اتر کر جارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ نذرول کو انا گھاٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔