منگلورو۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے ایک 22 سالہ راہبہ کا اغوا کرلیا تھا، لیکن وہ اس کی گرفت سے بچ نکلی اور اس نے پولیس میں شکایت درج کروانے کی کوشش کی لیکن دائرۂ کار میں شامل نہ ہونے کا بہانہ کرکے ایک خاتون اے ایس آئی نے اس کی شکایت درج کرنے سے انکار کردیا۔ کمشنر نے خاطی اے ایس آئی کو معطل کردیا۔