راہبہ کی عصمت ریزی ‘ ممتابنرجی کا قافلہ روکدیا گیا

راناگھاٹ / کولکتہ 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) راناگھاٹ میں ایک معمر راہبہ کی عصمت ریزی واقعہ کے دو دن بعد تک بھی چونکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے کئی مقامات پر عوام نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔ علاوہ ازیں مظاہرہین نے آج چیف منسٹر ممتابنرجی کے قافلہ کو تقریبا ایک گھنٹہ تک روک دیا جب وہ متاثرہ راہبہ سے ملاقات کیلئے گئی تھیں۔ پولیس نے کہا کہ دو مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اس طرح محروس افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ ممتابنرجی کے قافلہ کو قومی شاہراہ 34 پر مظاہرین نے روک دیا تھا اور ان کا مطالبہ تھا کہ خاطیوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں سزائیں دی جائیں۔ ممتابنرجی کا ادعا تھا کہ سی پی ایم اور بی جے پی نے ایک سازش کرتے ہوئے پولیس کو حقیقی خاطیوں کی گرفتاری سے روکدیا ہے ۔ کولکتہ کے آرچ بشپ تھامس ڈی سوزا نے تحقیقات پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ علاوہ ازیں مرکز نے اس واقعہ پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔