مرکز کی جانب سے رپورٹ کی طلبی
رانا گھاٹ (مغربی بنگال) ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع ناڈیہ میں واقع ایک کانونٹ اسکول میں ایک معمر رابہ کی اجتماعی عصمت ریزی اور بھاری رقم کے لوٹنے کے واقعہ میں پولیس نے جملہ 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ارنب گھوش نے آج بتایا کہ اس جرم میں 7 تا 8 افراد ملوث ہیں اور کانونٹ اسکول محض سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمین کا تقابل کیا جارہا ہے ۔ مرکز نے آج ضلع ناڈیہ میں ایک معمر راہبہ کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ اور اب تک کی گئی کارروائی پر حکومت مغربی بنگال سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ وزارت داخلہ نے ایک مراسلہ روانہ کرتے ہوئے اس واقعہ پر ریاستی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور یہ دریافت کیا کہ کانونٹ اسکول میں سیکوریٹی کافی ہے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں اور اس واقعہ میں ملوث ملزمین کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے ۔