راکیش ماریا کو عدالت کی راحت رسانی

ممبئی۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی پولیس کمشنر راکیش ماریا کو راحت رسانی کرتے ہوئے بمبئے ہائیکورٹ نے مہاراشٹرا اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کے عائد کردہ 20ہزار مالیتی جرمانے سے نجات دلا دی ۔ ٹریبونل کے اندرون 8ہفتے دو معطل کانسٹبلس کی بحالی کیلئے داخل کردہ درخواستوں کی اندرون 8ہفتے یکسوئی کے حکم کی عدم تعمیل پر ٹریبونل نے 20ہزار روپئے جرمانہ کیا تھا جسے آج ہائیکورٹ نے منسوخ کردیا ۔ دو سابق کانسٹبلس تکارام ڈیرے اور ہریش چندر تھوراٹ نے ٹریبونل میں درخواستیں داخل کی تھیں ۔
ہندوستان گیر شراب بندی کا سی پی آئی مطالبہ
کوئمبتور۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک دن قبل ٹاملناڈو میں 4اگست کے بند کی اپیل نے توسیع کرنے کے ایک دن بعد سی پی آئی نے آج مطالبہ کیا کہ شراب پر ملک گیر سطح پر پابندی عائد کی جانی چاہیئے ۔ مرکزی حکومت کو اس سلسلہ میں فوری ایک آرڈیننس جاری کرنا چاہیئے ۔ ٹاملناڈو کے متوطن مرکزی وزیر پی رادھا کرشنن اور دیگر ٹاملناڈو کے سینئر بی جے پی قائدین کو وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ ڈالنا چاہیئے کہ وہ ملک گیر نشہ بندی نافذ کریں ۔ سی پی آئی قائد ڈی پانڈین نے ایک پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا ۔