راکھی ساونت انتخابی مہم میں بھی دھوم مچا رہی ہیں

ممبئی کے ایک علاقہ سے ایکٹریس و آئٹم ڈانسر راکھی ساونت کا بول بالا بڑھتا جارہا ہے آنکھوں پر عینک اور سر سے پیر تک ڈھکی ہوئی جیب میں قلم چہرے پر سختی اور آواز چونکانے والی اپنی صاف گوئی کیلئے پہچانی جانے والی راکھی سے جب ان کے حریف کی جانب سے کی گئی تنقید کی راکھی نیوز میں رہنے کیلئے سیاست میں داخل ہوئی ہیں کے بارے میں راکھی کا خیال پوچھا گیا تو راکھی ساونت نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے زبردست تیر چلادیا ’’ دوسرے کے بارے میں بولنے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے مجھے میری عوام کا اتنا پیار اور ساتھ حاصل ہے کہ اس طاقت کے سامنے ایسے ہزاروں بولنے والے ہار جائینگے راکھی کا جوش دیکھنے لائق ہے اگر وہ ان لوک سبھا انتخابات میں جیت گئیں تو آگے کبھی بھی آئٹم ڈانس نہیں کرینگی۔

مارپیٹ معاملہ میں سیف قانونی گرفت میں
اداکار سیف علی خان پر دو سال پہلے ممبئی کے کولابہ میں واقع تاج ہوٹل میں ساوتھ افریقہ کے بزنسمین اقبال کے ساتھ مارپیٹ کے معاملہ میں الزام طے ہوگیا ہے ۔ 30 اپریل کو معاملے کی پہلی سنوائی ہوگی ۔ سیف پر آئی پی سی کے دفعہ 325 اور دفعہ 34 کے تحت الزام طے کئے گئے ہیں اقبال نے سال 2012 ء میں ہوئی مارپیٹ کے بعد واقعہ کی شکایت کولابہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی شکایت کے بعد پولیس نے سیف اور ان کے دو اور دوستوں کو گرفتار کیا تھا بعد میں تینوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا ۔