راولپنڈی میں خود کش دھماکہ

راولپنڈی۔ 20 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) واہ گارڈن میں خود کش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں حملہ آور ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناکے پر مسافر ویان کو روک کر پولیس تلاشی لے رہی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی میں بیٹھے شخص پر شبہ ہوا اور اس کو گاڑی سے نیچے اترنے کیلئے کہا گیا لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔