ممبئی۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکرجی آج اپنی 40ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور جلد ہی ان کی فلم ’’ہچکی‘‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔سوشل میڈیا سے زیادہ تر دور رہنے والی رانی نے اپنے یوم پیدائش پر کوئی برتھ ڈے پوسٹ شیئر کرنے کے بجائے میڈیا سے ایک لیٹر شیئر کیا ہے۔اس خط میں انہوں نے نہ صرف اپنے اب تک کے سفر سے متعلق بتایا ہے بلکہ ایک اداکارہ کے بالی ووڈ میں جدو جہد کی کہانی بھی بیان کی ہے۔انہوں نے لکھا ہیکہ ’’40سال کی عمر کا ہوجانا کافی اچھا تجربہ ہے۔22سال مسلسل کام کرنا بھی کافی اچھا ہے۔ان سالوں میں پیار اور عزت بھی اہم ہے۔ہمیں ایسے کام ہی کرنے کو ملتے ہیں جن سے ہم سماج میں کچھ بدلاؤ لا سکیں۔میں اس معاملے میں خوش قسمت رہی ہوں کہ مجھے ایسا موقع ملاجس کیلئے میں تمام فلم میکرس کا شکریہ اداکرتی ہوں۔